Article # 13
تحریر :اظہر عزمی
(ایک اشتہاری کی باتیں)
ماں کی اس سے بڑی عظمت اور کیا ہوسکتی ہے کہ رب العزت نے خود کو 70 ماوں سے زیادہ محبت کرنے والا کہا ۔ بے غرضی ،بے نیازی اور ایثار جیسی صفات کی حامل ماں دنیا کی کوئی ڈگری نہ رکھتی ہو لیکن وہ ایک ایسی درسگاہ ہے ، وہ ایک ایسی معلمہ ہے جو اپنی اولاد کو زندگی کی حقیقتوں کا ، سچائی کا ہر سبق یاد کراتی ہے۔ وہ کمسنی میں اولاد کی منفی باتوں سے مثبت کھوج لیتی ہے ۔ وہ ہر بات کا جواب دیتی ہے جو کسی کورس کا حصہ نہیں ہوتی۔ جو کہیں نہیں پڑھائی جاتی۔
ایک بچے نے رات کے پچھلے پہر ماں سے پوچھا :
ماں جب دیئےمیں تیل ختم ہوجائے گا تو کیا اندھیرا ہوگا ؟
ماں نے ایک لمحے کا توقف کئے بغیر بڑی سادگی سے بیٹے کے بالوں پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا
بیٹا جب دیئے میں تیل ختم ہوجائے گا تو سویرا ہو گا ۔
No comments:
Post a Comment